نیوزی لینڈ میں کورونا کے نئے کیسز،لاک ڈاؤن ایک بارپھرنافذ

   

ویلنگٹن۔نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چہارشنبہ سے تین دن کیلئے لیول 3 کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہاہے ، جبکہ باقی ملک میں کورونا کے 4نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لیول 2 کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ کو آج سے لیول تھری کیلئے بند کردیا جائے گا جو جمعہ کی رات تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تین دن انتظامیہ کو صورتحال کا جائزہ لینے ،معلومات اکٹھا کرنے اور متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔