نیوزی لینڈ میں 14 مئی سے مالس، سنیما گھر اور کیفے کھولنے کا فیصلہ :وزیراعظم جسنڈا آرڈرن

,

   

آکلینڈ ۔ 11 مئی (سید مجیب) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سطح 2 کی پابندیوں کے اقدامات کے تحت ریستوران اور کھیل کے میدانوں سمیت دیگر عوامی مقامات کو سخت سماجی فاصلہ کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے جمعرات سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ جسنڈا آرڈن نے بتایا کہ کوروناوائرس کے باعث ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ تاہم گذشتہ ماہ کے آخر میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اس میں نرمی کردی گئی اور اکثر کاروباری اداروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہورہی ہیں۔ ہم معیاری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے کیونکہ نیوزی لینڈ سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔