ویلنگٹن۔یکم اکتوبر(سید مجیب کی رپورٹ)نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے میں منگل کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ مرکز (ای ایم ایس سی)کے مطابق ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 5.3درج کی گئی ہے ۔زلزلے کے یہ جھٹکے گرین وچ مین ٹائم کے مطابق پانچ بج کر 16منٹ پر محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکزی نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی شہر گسبورنے سے 64کلومیٹر جنوب میں زمین کی سطح سے 20کلومیٹر نیچے رہا۔زلزلے کی وجہ سے اب تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔