نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں افغانستان کو شکست دی
چنئی، 8 فروری (آئی اے این ایس) ٹم سیفرٹ کی پْرسکون مگر جارحانہ بیٹنگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف 183 رنزکا ہدف 15 گیندیں قبل پانچ وکٹوں سے حاصل کر لیا اور ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اتوارکو اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا شاندار آغازکیا۔ فاتح ٹیم نے ٹورنمنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں افغانستان سے ہونے والی شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور گروپ ڈی کے پہلے میچ میں اہم دو پوائنٹس حاصل کیے۔ ہدف کے تعاقب کا آغاز لڑکھڑاہٹ کا شکار رہا جب افغانستان کے اسپنرز نے ابتدائی کامیابیاں حاصل کیں۔ فن ایلن ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راچن رویندرا صفر پر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں مجیب الرحمٰن نے حاصل کیں، جس سے نیوزی لینڈ دو اوورزکے اندر 14/2 پر پہنچ گیا۔ افغانستان نے کامیابی کا موقع محسوس کیا، لیکنسیفرٹ نے اننگز کو بکھرنے نہیں دیا۔ سیفرٹ نے بھرپور جوابی حملہ کیا، شاندار شاٹس کو عمدہ پلیسمنٹ کے ساتھ ملاتے ہوئے رفتاربدلی۔ 42 گیندوں پر ان کے65 رنز، جن میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے، اس نے میچ کا رخ واپس نیوزی لینڈ کے حق میں کیا ۔ انہیں گلین فلپس کی صورت میں بہترین ساتھی ملا، جنہوں نے 25 گیندوں پر 42 رنزکی تیز رفتار اننگز کھیلی، 168 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور جب بھی راشد خان کی لینتھ میں کمی آئی، اسے نشانہ بنایا۔ دونوں کے درمیان 74 رنزکی شراکت نے نیوزی لینڈ کو مطلوبہ رن ریٹ سے کہیں آگے پہنچا دیا۔ افغانستان نے کچھ دیر واپسی کی کوشش کی جب راشد خان نے فلپس کو آؤٹ کیا اور بعد میں مارک چیپمین (17 گیندوں پر 28 رنز) کو بھی پویلین بھیج دیا، جنہوں نے تیز رفتارکیمیو کھیلا تھا۔13ویں اوور میں 124/4 پر سیفرٹ کے آؤٹ ہونے سے مقابلہ زندہ رہا، مگر تب تک نیوزی لینڈکو فی اوور آٹھ سے کم رنز درکار تھے۔ ڈیرل مچل (14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 25) اورکپتان مچل سینٹنر (8 گیندوں پر ناقابلِ شکست 17) نے درکار رنز بنائے۔