نیوزی لینڈ نے بھی اونروا کی فنڈنگ معطل کر دی

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ منگل کے روز ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا جنہوں نے اسرائیلی الزامات کے بعد اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کو فنڈنگ روک دی ہے۔ اسرائیل نے ایجنسی کے کچھ افراد کے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو ان الزامات کی تحقیقات ہونے تک فنڈنگ روک دی ہے۔ایجنسی نے اسرائیل کے الزامات پر عملے کے کئی ارکان کو برطرف کر دیا ہے اور ان دعوؤں کی مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے جن کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ اسرائیل نے جنگ کے بعد غزہ میں ایجنسی کا کام روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔لکسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہالزامات ناقابلِ یقین حد تک سنگین ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ انہیں صحیح طریقے سے سمجھا جائے اور ان کی تحقیقات کی جائیں۔لکسن نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ یو این آر ڈبلیو اے کیلئے “مزید کوئی تعاون” نہیں کرے گا جب تک کہ وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز ایسا کرنے کی منظوری نہ دیں۔