نیوزی لینڈ نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرایا

   

Ferty9 Clinic

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں مچل سینٹنر زیرقیادت نیوزی لینڈ نے فائنل میں سنسنی خیز مسابقت کے بعد 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 180/5 اسکور کئے۔ رچن رویندرا اور ڈیوان کانوے نے 47، 47 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 177/6 بناسکی جس میں ڈری پریٹوریس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔