ویلنگٹن ۔فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی 96 رنز پر تین وکٹ اور نیل ویگنر54 رنز پر تین وکٹ کی خطرناک بولنگ سے نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن پیر کو ویسٹ انڈیزکو اننگز اور12 رنز سے شکست د یکر دومیچوں کی سیریز میں2-0 کلین سوئپ کرلیا ۔ نیوزی لینڈ نے اس جیت کے ساتھ ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میں 120 پوائنٹس حاصل کیے ۔ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن چھ وکٹوں پر244 رنزکا آغازکیا لیکن اننگز کی شکست سے بچ نہ سکا اور ان کی اننگز317 رنز پر سمٹ گئی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میں انگلینڈ کو معمولی فرق سے شکست دے کر تیسرے مقام پرآگیا ہے اور ان کی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔