سڈنی / ویلنگٹن ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا بیزار اور نیوزی لینڈ تیار ہے۔ آسٹریلیائی بورڈ نے ایونٹ کے انعقاد کو غیرحقیقی قرار دے دیا۔ چیئرمین ارل ایڈنگز نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ٹورنمنٹ منعقدکرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن نے کہاکہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کروا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔میزبان آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کی بھی اس سال میزبانی میں دلچسپی کم ہورہی ہے اوراس کی ساری توجہ سال کے آخر میں ہندوستان سے ہوم سیریز پر مرکوز ہے جس سے اسے300 ملین ڈالر س کی آمدنی ہونی ہے۔