نیوزی لینڈ کامیاب

   

کینڈی۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکاکو 4 وکٹوں سے شکست دے کرسیریزمیں 2-0کی واضح برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر161رنزبنائے ۔ نیروشن ڈکویلا 39 اورایویشکا فرنینڈونے 37 رنز بنائے۔ رینس نے 3 وکٹیں لئے۔ نیوزی لینڈ نے 19.4اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر165رنزبناکر میچ جیت لیا۔کولن ڈی گرینڈ ہوم کے 59 اورٹام بروس کے 53 رنز نے کامیابی میں اہم کردار اداکیا ۔

نڈال ننھے مداح پر مہربان ہوئے
نیو یارک ۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) رافل نڈال ایک ننھے مداح پر مہربان ہوگئے۔یہ مناظر یو ایس اوپن 2019کے دوران دیکھے گئے جب ایک ننھا مداح نڈال سے دستخط لینے خوب رو رہا تھا اور نڈال اپنے اس ننھے مداح پر مہربان ہوگئے، اْسے گود میں اْٹھا کر چپ کروایا اور آٹوگراف بھی دیا۔ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے اس انداز پر بچہ جہاں بے حد خوش ہوا وہیں یہ ویڈیو وائرل ہو ئی۔