نیوزی لینڈ کا دورہ بڑا چیلنج ہوگا : روہت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خطرناک بولنگ شعبہ اور وکٹوں پر بولروں کیلئے سازگار ماحول کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ ہندوستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے آئندہ ماہ ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورہ کے ضمن میں کیا ہے۔ بحیثیت اوپنر روہت شرما نے اپنی پہلی ٹسٹ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کیں جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری بھی شامل ہیں، اب انہیں دورہ نیوزی لینڈ پر سخت امتحان درپیش رہے گا کیونکہ میزبان ٹیم میں نیل ویگنر، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوتھی شامل ہے اور ان کی بولنگ کے خلاف ہندوستانی اوپنر کو حالات آسان دستیاب نہیں ہوں گے۔ روہت شرما نے یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آسان کرکٹ کی جگہ نہیں ہے جیسا کہ آخری مرتبہ ہم نے جب یہاں کا دورہ کیا تھا تو بہتر مظاہروں کے باوجود ہمیں 1-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ روہت شرما نے یہ بھی کہا ہیکہ بحیثیت انفرادی مظاہرے میرا بھی دورہ نیوزی لینڈ چیلنجس سے بھرا ہوگا کیونکہ نئی گیند کے خلاف بہترین بولروں کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ روہت شرما اس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ نیوزی لینڈ میں گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اور انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو کرکٹ میں جس طرح آسانی کے ساتھ رن بنانے کیلئے حالات سازگار تھے، نیوزی لینڈ میں حالات اس کے بالکل برعکس ہوں گے۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان میں ٹسٹ سیریز کے دوران ابتدائی چند اوورس میں ہی روہت شرما کو پریشان کیا تھا لیکن بعد میں وکٹ کیلئے سازگار ہوجاتی ہے اس کے برعکس نیوزی لینڈ میں حالات اتنی آسانی کے ساتھ اور جلد بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں ہوتے جس سے روہت کو سخت چیلنج کا سامنا رہے گا۔