آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز نے اپنے مصر کید ورہ کے دوران غزہ اور سوڈان کیلئے 6 ملین ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ اور سوڈن کو انسانی بنیادوں پر بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے اور جس طرح بین الاقوامی سطح پر امداد کی کوششیں جاری ہیں اس میں نیوزی لینڈ بھی اپنا حصہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ دورہ مصر میں ونسٹن پیٹرز کے مصری وزیرخارجہ سامح شکری اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ مصر، عرب لیگ اور عالمی برادری کی زبردست اتفاق رائے کے ساتھ کھڑا ہے جس میں تمام فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ ہفتہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کریں، جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔