نیوزی لینڈ کا یوکرین کی حمایت میں توسیع کا اعلان

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن نے آج اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ یوکرین کے اپنے دفاع کیلئے اپنی فوجی امداد میں توسیع کررہا ہے۔ مسٹر لکسن نے کہا کہ آج کا اعلان روس کی جارحیت کے پیش نظر یوکرین کے ساتھ نیوزی لینڈ کی جاری وابستگی کا اشارہ دیتا ہے اور یوکرین کیلئے مالی امداد اور ہر قسم کی مدد کیلئے نیوزی لینڈ کی امداد کی کل مالیت 152 ملین ڈالرس تک پہنچا دیتا ہے۔ وزیردفاع جوڈتھ کولنز کا کہنا ہیکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران NZDF کے اہلکار یوکرین کی حمایت کیلئے ہم خیال شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ یہ تعیناتی ہمارے ہنرمند اہلکاروں کا ایک قابل قدر استعمال ہے۔