نیوزی لینڈ کا 18 سال بعد دورہ پاکستان پر غور

   

لاہور : 18 سال کے طویل عرصے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 2021ء میں دورہ پاکستان پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ برس ستمبر اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کی 3ون ڈے اور3 ٹی 20 میچوں میں میزبانی کرنی ہے اور اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی اگلے سال اکتوبر میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کرچکی ہے جسے دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی پاکستان کے دورے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے پبلک افیئرز منیجر رچرڈ بوک نے رابطہ کیے جانے پر تصدیق کی کہ بلیک کیپس نے اگلے سال پاکستان کے دورے پر غور کرنا شروع کردیا ہے لیکن فی الوقت میچز کے لیے وینیوز کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی تک پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے مقامات کا تعین کیا جانا باقی ہے۔