نیوزی لینڈ کو درجہ بندی میں ترقی ،دوسرے مقام پر فائز

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بد ترین شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ درجہ بندی میں مقام تو نہیں بدلا لیکن نمبر 2 مقام پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے صرف 6 نشانات کا فرق رہ گیا ہے۔ ہندوستان کو دو ٹسٹ مقابلوںکی سیریز میں بے بس کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں 2 درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے مقام پر قابض ہوگئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔رینکنگ میں انگلینڈ کا چوتھا مقام ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور پاکستان کی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے، پاکستان ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ میں ہندوستان کی یہ پہلی سیریز میں شکست ہے، وہ 7 ٹسٹ جیت کر 360 پوائنٹس کے پہلے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا نے بھی 7 ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اس کے نشانات کی تعداد 296 ہے۔نیوزی لینڈ 180 نشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے، انگلینڈکے 146 نشانات ہیں جبکہ پاکستان 140 نشانات حاصل کر کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔