نیوزی لینڈ کو درجہ بندی میں نقصان،کوہلی بدستور پہلے مقام پر

   

دبئی۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میںانگلینڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری میچ کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ونڈے سیریز میں 4-1 سے زیر کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرا مقام سنبھال لیا ہے اور کیویز ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، عالمی چیمپئن آسٹریلیائی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی کی تازہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کی4-1کی ون ڈے سیریز جیت میں مین آف دی سیریز رہے محمد سمیع نے تازہ ونڈے رینکنگ میں 19 مقام کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان کے امام الحق، ایم ایس دھونی، بیورن ہینڈرکس کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ امام الحق کریر کا بہترین مقام حاصل کرتے ہوئے 9 درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں 271 رنز بنائے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کیں اور رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آگئے۔بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں ویراٹ کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نائب کپتان روہت شرما دوسرے ،کیوی بیٹسمین راس ٹیلر تیسرے ،انگلش کپتان جوروٹ چوتھے ، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولروں کی سرفہرست 10 کھلاڑیوں کی صف میںہندوستان کے جسپریت بمرا پہلے مقام پر موجود ہیں جبکہ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔