نیوزی لینڈ کیخلاف انگلش ٹیم میں جیمس اور رابنسن شامل

   

لندن : انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف دومیچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔ٹیم میں جہاں دوغیر معروفکھلاڑیوںگلوسٹر شائر کے وکٹ کیپربیٹسمین جیمس بریسی اور سسیکس کے فاسٹ بولراولی رابنسن کو جگہ دی گئی ہے تو وہیں جانی بیئرسٹو ، معین علی ، جوس بٹلر ، سیم کیرن اور کرس ووکس جیسے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل2021 کے ملتوی ہونے کے بعد گھر واپس آئے یہ سبھی کھلاڑی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعدکچھ دن آرام کریں گے ۔ محفوظ کھلاڑی کی حیثیت سے انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ رہے بریسی اور رابنسن نے کاؤنٹی چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ حاصل کی۔ لسٹ اے کیریئر میں جہاں بریسی نے53 کی اوسط سے 478 رنزبنائے ہیں، وہیں رابنسن نے14 کی اوسط سے29 وکٹیں حاصل کیں۔ بریسی بلاشبہ ایک وکٹ کیپر بیٹسمینںکی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن امکان ہے کہ لارڈز میں پہلے ٹسٹ میچ میں بین فاکس کے ہی کیپنگ کئے جانے کا امکان ہے ۔دریں اثنا بین اسٹوکس اور جوفرا آرچرکو ابھی تک زخم سے صحت یابی نہ ہونے کی وجہ سے سمرسیٹ کے کریگ اوورٹن کے لئے ٹیم میں جگہ برقرار ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک چار ٹسٹ کھیلے ہیں جو انہوں نے2019 ایشز میں کھیلا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: جو روٹ (کپتان) ، جیمز اینڈرسن، جیمز بریسی ، اسٹورٹ براڈ ، روری برنز ، جیک کرولی ، بین فاکس ، ڈین لارنس ، جیک لیچ ، کریگ اوورٹن ، اولی پوپ ، اولی رابنسن ، ڈوم سیبلے ، اولی اسٹون، مارک ووڈ۔