کراچی۔18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ونڈے کے لیے بارہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پہلے ونڈے میں بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد ،امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ونڈے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 17ستمبرکوکھیلا جائے گا۔