نیوزی لینڈ کی تیسرے مقام پر دوبارہ واپسی

   

دبئی ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگہ دیش کے خلاف 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں کلین سویپ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے مقام پر دوبارہ واپسی کرلی ہے جبکہ انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ونڈے ٹیموں کی درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہے ۔ دریں اثناء نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ تیسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ونڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے اور ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم دوبارہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس نے جنوبی افریقہ کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے ، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے ، آسٹریلیا کا چھٹا نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش شکست کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔