نیوزی لینڈ کی مساجد میں قتل عام کے چیلسی جیسے متعصب افراد ذمہ دار

,

   

نیویارک یونیورسٹی کے تعزیتی اجلاس میں چیلسی کلنٹن کے بیان پر طالبہ لین ڈیوک کا اعتراض
نیویارک 17مارچ(سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی۔ اسٹوڈنٹس نے الزام لگایا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی نشست کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں50 افراد کی موت کا ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔چیلسی امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس گکررہی ہے جس پر قریب کھڑے ایک مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے ۔ کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔