نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

   

لاہور : تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔ چمپئنزٹرافی سے قبل اس سہ رخی سیریز کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ بڑے ایونٹ میں نتائج حاصل کئے جائیں۔