ویلنگٹن۔11مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1990 کی دہے والا یونیفارم پہنے گی۔آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم گھریلو اور بیرونی سیریز میں 1990 کی دہے والا یونیفارم پہنے گی۔ گذشتہ مارچ کو ووٹنگ ہوئی جس کی بنیاد پر ویسی ہی یونیفارم دوبارہ تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماضی میں اسٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، ایڈم پرورے اورڈینیئل ویٹوری زیب تن کرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں جمعے سے 3 ونڈے کی سیریز کھیلے گی ۔ مارچ کے آخر میں انھیں آسٹریلیائی ٹیم کی اپنے ملک میں اتنے ہی میچز کی ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے میزبانی کرنا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی گھریلوسیریز میں ہندوستان کو ٹسٹ اور ونڈے میں کلین سویپ کیا ہے تو دوسری جانب آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے دورہ پر 3-0 کی ونڈے شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔