آکلینڈ ۔ (سید مجیب کی رپورٹ) : 7 اپریل کی شام کو پارلیمنٹ کا بینکوئٹ ہال گرم جوشی اور جشن سے بھرا ہوا تھا کیوں کہ نسلی برادریوں کے وزیر مسٹر مارک مچل نے رمضان کے مقدس مہینہ کے اختتام کے موقع پر منعقدہ عید کی ایک تقریب کی میزبانی کی جس نے مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ، مصر، کویت، ملائشیا، پاکستان اور ترکیہ کے سفارت کاروں اور عوام کو عکاسی، موسیقی، ثقافت اور تعلق کی دلکش شام کے لئے یکجا کیا جہاں اُنھیں نیٹ ورک اور سمرگ موسیقی کی خوبصورت پرفارمنس کو سراہنے کا موقع ملا جو کرائسٹ چرچ میں مقیم ایک پرفارمنس گروپ ہے جو مشرق وسطیٰ سے متاثرکن کمپوزیشنز کے لئے جانا جاتا ہے۔ تقریب کا آغاز شیخ محمد عامر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد المرتضیٰ اسکول کے بچوں نے بھی خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔ تقریب کا اختتام رسمی گروپ فوٹوز اور وزیر مسٹر مچل کی جانب سے اسکولی فنکاروں کو عید گفٹ بیگز پیش کرنے سے ہوا۔