نیوزی لینڈ کی 18 سال بعد آج پاکستان آمد

   

کراچی ۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد 10 ستمبر کی رات پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ معائنہ کیا گیا ہیایک دن تنہائی میں رہنے اور کوویڈ ٹسٹ منفی آنے پرکھلاڑیوں کو 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔