نیوزی لینڈ کی13 میچوں کے بعد پہلی کامیابی

   

برسبین۔ ایمیلیا کیر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں تیسرے اور آخری ٹی 20 میں میزبان آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 13 میچوں میں شکست کے بعد اپنی پہلی کامیابی درج کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے دونوں ٹی 20 میچ جیت کر سیریز جیت لی تھی۔ ایمیلیا نے پہلے بولنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں 18 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کی مدد سے آسٹریلیائی ٹیم سات وکٹوں پر123 رنز بناسکی۔ ایشلیگ گارڈنر نے ان کے لئے 29 رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم نے124 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی تیسری گیند پر5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایمیلیا کیر نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔