دبئی۔ کین ولیمسن کی زیرقیادت ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں اثر ڈالنے کی صلاحیت پر نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر نے ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف اسے پہلے مقابلے میں بہتر موقف میں رہنے کے باجود شکست ہوئی اگر وہ 31 اکتوبر کو ہندوستان سے اپنا دوسرا سوپر12 میچ ہار جاتے ہیں تو ان کا ٹورنمنٹ سے عملاً اخراج ہوجائے گا جس پر جیتن پٹیل نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے بولنگ شعبہ سے بہت مایوس ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تاثر ملتا ہے کہ گیند سوئنگ نہیںکر رہی۔ یہ ہمارے سرفہرست دو بولروں (ٹم) ساؤتھی اور (ٹرینٹ) بولٹ کو عام بولر بنادیتا ہے پٹیل کا خیال ہے کہ ولیمسن کو اپنے بولروں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو باہرکردیاگیا ہے۔ پٹیل نے مزید کہا کہ لوکی کی موجودگی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہ بہت زیادہ زخمی ہوجاتا ہے اوراس سے ہمارے مقصد کے حصول میں مدد نہیں ملتی۔گزشتہ مقابلے میں بابر اعظم کی ٹیم کو آخری پانچ اوورزمیں 44 رنز درکار تھے لیکن تجربہ کار شعیب ملک (20 پر 26) اور نوجوان آصف علی (12 پر 27) نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کی راہ دکھائی۔