نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے

   

ویلنگٹن ۔ 16 مارچ (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے شمالی کنیڑبدی علاقے کے قریب آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صبح 4 بجکر 28 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز شمال مغربی سلویڈون شہر سے 10 کیلو میٹر دور 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ کرائسٹ چرچ اور جنوبی جزریے کے بہت سے دوسرے شہروں کے سینکڑوں لوگوں نے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔ تاہم زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔