نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کامیاب

   

دبئی ۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو60 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 148 رنز بنا ئے اور جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس کامیابی کے بعد گروپ اے میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے ، پاکستان دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پر 41 رنز کی شراکت ہوئی، پھر ایلس پیری نے 30 اور فوئبی نے اٹھارہ رنز بڑھائے، اس کے بعد کوئی بیٹر دوہرے ہندسے کوعبورنہ کر سکی۔