ماونٹ موگانی۔3 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں سات رنز سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم کی یہ کارکردگی ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔ہندستانی ٹیم نے یہاں نیوزی لینڈ کو سات رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 5-0 سے جیت لی۔اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور 12 رن دے کر تین وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کو مین آف دی میچ اور لوکیش راہول کو پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔ کوہلی نے کہاکہ اس سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں صلاح و مشورے کے سبب جیتنا آسان ہوا اور جب ایسا ہوتا ہے تو یہ کافی خوشگوار ہوتا ہے۔ روہت کے ساتھ جو بھی کچھ ہوا آپ کی اس کی توقع نہیں تھی تاہم اس کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں نے دباوکو سمجھداری سے برداشت کیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کپتان نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کے سامنے ایک واضح نکتہ نظر رکھنا بہت ضروری ہے کہ آپ کیا سمجھتے ہیں اورکیسی تیاری کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی اسے دیکھ رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ ٹیم کو ہمیشہ ان سے 120 فیصد چاہئے۔اس طرح بات چیت کرنے سے آپ جیت کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں اور ٹیم میں گزشتہ دو تین سال میں یہ تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔