نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کامیاب

   

لنکن۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر پرتھوی شا (150 رنز)کی شاندار سنچری کی بدولت ہندستان اے نے میزبان نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دوسرے ونڈے پریکٹس میچ میں 12 رنز سے جیت اپنے نام کر لی۔ پرتھوی نے اپنی اس کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں واپس جگہ پانے کے لیے بھی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ انہوں نے اوپننگ میں 100 گیندوں میں 22 چوکے اور دوچھکوں کی مدد سے 150 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ وہیں چھٹے نمبر پر آل راونڈر وجے شنکر نے 58 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔شنکر نے41 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ہندوستان اے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اتری اور 49.2 اوور میں 372 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ اس کے جواب میں میزبان ٹیم نے اچھی جدوجہد کی اور مقررہ 50 اوور میں وہ چھ وکٹ پر 360 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے اشان پوریل نے 59 رن پر دو وکٹ اور کرونال پانڈیا 57 رنز پر دو وکٹ لئے۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ الیون ٹیم کے لئے جیک بائل نے 130 گیندوں میں17 چوکوں کی مدد سے 130 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ فن ایلن نے 65 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔ کپتان ڈیرل مشیل نے 41 رنز اور ڈین کلیور نے ناٹ آوٹ 44 رنز بنائے۔