آکلینڈ۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کیلئے سیریز کو اپنی جانب کرنے کیلئے سخت جدوجہد ضروری ہے ۔دوسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو آکلینڈ میں شروع ہونے جارہا ہے ۔ہندوستانی بلے بازی ممکن ہے کہ پھر سے ناکام ہوجائے جبکہ ہندوستان نے ابتداء میں صرف ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر 102رن بنائے تھے لیکن سمرتی سندھنا اور جمیما کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باعث ساری ٹیم صرف 136 رنوں پر سمت کر رہ گئی اور اس شکست نے 2017ء میں ہوئے ورلڈ کپ کی یاد دلائی جس میںہندوستان انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بری طرح پسپا ہوگئی تھی ۔ پیر کو ہوئے پہلے ونڈے میں متھالی کی شمولیت کے باعث ٹیم کو بے انتہا سہارا مل سکتا تھا لیکن انک و آرام دے دیا گیا تھا اور بجائے ان کے پریا یونیا اور دیالن اور ہیما لتا کو اگر جگہ دی جاتی تو نتیجہ کچھ بہتر ہوتا تھا ۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے متھالی راج کو آرام دیا گیا تھا ، تاکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ پر اپنی توجہ مرکوز کرسکے ۔ ٹیم فی الوقت مندھنا کی ذمہ داریپر بھروسہ رکھی ہوئی ہے ، جسطرح مندھنا نے شکست کے بعد بیان دیا تھا کہ وہ 20اوورز تک مسلسل کھیلناچاہتی ہیں تاکہ بیاٹنگ لائن میں رخنہ پیدا نہ ہو ۔ کپتان ہرمن پریت جنہوں نے اب تک کہاس دورہ میں کئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیںکیا ہے ، میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔