٭ ولنگٹن : نیوزی لینڈ کا متوطن اسٹیو مارونے ایک اشتہار کو غلط سمجھتے ہوئے آن لائین نیلام سے ایک ہزار مرغیاں حادثاتی طور پر خریدلیں جبکہ یہ نیلام ایک چھوٹے زمرہ کے انڈا فارم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور اب ختم ہوچکا ہے۔ اسٹیو نے امید رکھی تھی کہ وہ سب سے زیادہ بولی دے کر اتنی مرغیاں حاصل کرسکے گا جتنی وہ چاہتا ہے ۔ تاہم فروخت کرنے والے نے کہا کہ اشتہاربالکل واضح تھا اور اس میں تین بار ایک ہزار مرغیوں کا تذکرہ موجود ہیؤ۔