نیوزی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا اور کوریا کا دورہ کریں گے

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ :22اکٹوبر ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن اتوار سے ملائیشیا اور جمہوریہ کوریا کا دورہ کریں گے ۔ اعلیٰ سطحی بات چیت کے ذریعہ دورہ کا مقصدپورے ہند بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔لکسن ملائیشیا میں ایسٹ ایشیا سمٹ (EAS) اور کوریا میں ایشیا پسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) قائدین کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔یہ دوبااثر فورمس عالمی معیشت کے تقریباً 60فیصد اور نیوزی لینڈ کی بین الاقوامی تجارت کے 70فیصد سے زائد کی نمائندگی کرتے ہیں ۔