نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کا دورۂ ملائشیا

   

آکلینڈ ۔ 8 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز 9 جولائی سے 12 جولائی تک جنوب مشرقی ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امور پر بات چیت کیلئے ملائشیا کا دورہ کریں گے۔ ونسٹن پیٹرز کا کہنا ہے اسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند۔ بحرالکاہل خطہ کی حمایت میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے جو نیوزی لینڈ کا ایک ثابت قدیم ساتھی رہا ہے۔ آسیان کے ساتھ مذاکرات کے تعلقات کی ہماری 50 ویں سالگرہ میں ہم نیوزی لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے درمیان گہری شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور ہمارے خطہ کے استحکام کو متاثر کرنے والے اسٹریٹیجک مسائل پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنی شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بھی بات کی جائے گی۔