آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے وزیرتجارت ٹاڈمیک کلے آج عالمی تجارتی تنظیم (WHO) کی 13 ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کیلئے امارات کے شہر ابوظہبی روانہ ہوگئے جہاں وہ مذاکرات کے نائب صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہیکہ وزارتی کانفرنس WTO فیصلہ سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کا اجلاس ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ وزرائے تجارت 26 سے 29 فروری تک جاری رہنے والی کانفرنس کے دوران زرعی تجارت کے قوانین، ای کامرس، ماہی پروری سبسیڈیز اور تنازعات کے حل کے نظام میں اصلاحات کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔
