آکلینڈ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اگلے ہفتہ ہندوستان ، انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ کریں گے تاکہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ساتھ نیوزی لینڈ کے تعلقات کی بحالی کو جاری رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی حکومت کیلئے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء پر زائد توجہ اور توانائی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایک تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ جس میں ہمارے ملک کیلئے مزید امکانات ہیں ۔ اس دورہ میں وزرائے خارجہ ایس جے شنکر ، ریٹنومارسودی اور ویوین بالا کرشنن سے ملاقات کرنا ایک اعزاز کی بات ہوگی ۔