نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو کورونا ٹیکہ

   

آکلینڈ ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دستیاب تمام کھلاڑیوں کی پہلا کورونا ویکسین ٹیکہ مکمل ہوگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے تمام کھیلوں سے متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین کی اجازت دی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دو ٹسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم کوہندوستان کے خلاف انگلینڈ میں ٹسٹ چمپئین شپ کا فائنل بھی کھیلنا ہے۔ کچھ کرکٹرز آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔