٭ سوشیل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جہاں نیوزی لینڈ کے گلیشئرس آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ سے رنگ تبدیل کرتے ہوئے بھورے رنگ کے ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سرکاری فورکاسٹرمیٹ سرویس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کی آگ کا دھواں 2000 کیلو میٹر بحیرہ تسمن سے گزرتا ہوا نیوزی لینڈ کے گلیشئرس تک پہنچ گیا۔ یاد رہیکہ ستمبر میں شروع ہوئی آگ سے اب تک آسٹریلیا میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق ہوچکی ہے۔