جگتیال کے گورنمنٹ اسکول کے طالب علم جئے پرکاش کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اسکول کے طالب علم پر فدا ہوگئے جو ایک طرف اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے دوسری طرف گھر کے اخراجات کے لیے پیسے کمانے کی خاطر روزانہ گھروں پر نیوز پیپرس ڈال رہا ہے ۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والا طالب علم جئے پرکاش مقامی گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم ہے ۔ جو ہر دن صبح سیکل پر گھر گھر گھوم کر نیوز پیپر ڈالتا ہے ۔ اسی وقت ایک شخص نے طالب علم سے پیپر ڈالنے کی وجہ دریافت کی اور کہتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں کیوں نیوز پیپر ڈال رہا ہے ۔ جس پر اس طالب علم نے تعلیم حاصل کرتے ہوئے نیوز پیپر ڈالنے میں کیا برائی ہے بے ساختہ جواب دیتا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوگئی ۔ اس ویڈیو میں طالب علم کے جواب پر وزیر کے ٹی آر فدا ہوگئے اور بے ساختہ جواب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جگتیال سے آنے والا یہ ویڈیو انہیں کافی پسند آیا ہے ۔ طالب علم کی خود اعتمادی متاثر کن ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس طالب علم کا مستقبل روشن رہنے کے قوی امکانات ہیں ۔۔ ن