“نیوز چینلز بھڑکاو بحث کرا کر پھیلاتے ہیں ذہنی آلودگی”: عام آدمی پارٹی کے رکن نے راجیہ سبھا میں دیا بیان

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا میں نیوز چینلز پر روزانہ بھڑکانے والی بحث کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں خبریں اب ‘شور’ میں بدل رہی ہیں۔ چڈھا نے وزیر اطلاعات و نشریات سے پوچھا کہ حکومت ان چینلز پر کیا کارروائی کرتی ہے جو جذبات کو بھڑکانے والے اس طرح کے مباحثے کرتے ہیں۔اے اے پی ایم پی نے کہا کہ اس ملک کے زیادہ تر چینل شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک اشتعال انگیز بحث کر کے ذہنی آلودگی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تو کیا حکومت کوئی لائحہ عمل لا کر ان اشتعال انگیز چینلز اور اینکرز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے؟ اور اگر کر رہی ہے تو کیا کر رہی ہے ایوان کو آگاہ کریں۔