نیوز کلک کیس : یچوری کے گھر بھی پہنچی پولیس

   

نئی دہلی: چین سے مبینہ طور پر فنڈنگ کے الزام میں 3 اکتوبر کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آن لائن پورٹل ’نیوز کلک‘ سے جڑے تقریباً 30 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے نیوز کلک سے منسلک صحافیوں کے گھروں میں بھی تلاشی لی۔ اتنا ہی نہیں، سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے گھر بھی اسی معاملے میں دہلی پولیس کا چھاپہ پڑا ہے۔سیتارام یچوری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس ان کے گھر آئی تھی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی پولیس کی جو چھاپہ ماری ہوئی ہے، اس سے سی پی آئی (ایم) کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یعنی ان کے گھر پر ہوئی چھاپہ ماری پارٹی سے الگ ہی معاملے میں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دہلی پولیس ہمارے گھر پہنچی ہے، کیونکہ ہماری پارٹی کے ایک ساتھی ہمارے ساتھ رہتے ہیں جن کا بیٹا نیوز کلک میں کام کرتا ہے۔ یہ چھاپہ ماری کیوں ہو رہی ہے، اس کی وجہ کیا ہے، اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔پولیس نے نیوز کلک کیس کو لے کر ہو رہی کارروائی پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔