نیوساوتھ ویلز کے جنگلات میں آگ سات دنوں کیلئے ایمرجنسی کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

٭ صوبہ نیو ساوتھ ویلز (آسٹریلیا) کے صدر گلاڈیز برجکلین نے ریاست کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث سات دنوں کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر تخلیہ کیلئے کہا جائے تو ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے عوام کو جھاڑیوں سے دور رہنے کا بھی مشورہ دیا۔ جنگل میں لگی آگ سے تاحال تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 150 سے زائد املاک تباہ ہوگئیں۔