ریاض : ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار زندگی کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نیوم نے اپنے مجموعی رقبہ کا 95 فیصد تحفظ کیلئے مختص کرنے کا عہد کیا ہے۔ نیوم الصیلہ میں عربی بارہ سینگھے، عرب صحرائی غزال، پہاڑی غزال اور پہاڑی بکرے کو محفوظ کرنے کیلئے ایک فیسلٹی بھی تیار کرے گا۔یہ ریزرو دنیا میں جنگلی حیات کی بحالی کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہو گا۔ یہ وزیٹرز کو پودوں اور جنگلی حیات کی ترقی اور بحالی کیلئے نیوم کے پروگراموں کے بارے میں جاننے کی اجازت دیگا۔یہ اعلان دوسرے تبوک فورم میں کیا گیا ۔ فورم کے دوران حکام نے مختلف شعبوں میں شروع کرنے والے پروگراموں جن میں سماجی ذمہ داری،سپورٹس،سیاحت، میڈیا،کیریئر گائیڈنس مینجمنٹ، انسانی وسائل، معاہدے اور خریداری، مہمان نوازی، تعلیم اور سکالرشپ شامل پر روشنی ڈالی۔