تہران : 13 اگست ( ایجنسیز ) ایران کے نیوکلیئرپروگرام پر پابندیوں سے متعلق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے لکھے گئے خط پر ایران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ ایران پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کرتا ہے تو پارلیمنٹ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدہ سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایران کی جانب سے یہ بیان برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو لکھے گئے مشترکا خط کے بعد سامنے آیا ہے۔ اگست کے اختتام تک ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی سفارتی حل نہ نکلا تو وہ یو این اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر پابندیاں بحال کر دیں گے۔