ماسکو ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس نے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تخفیف اسلحہ کے لیے امریکی خصوصی مذاکرات کار مارشل بلینگسلی نے کہا کہ انہوں نے روسی نائب سیکرٹری برائے خارجہ امور سیرگئی ریابکوف کے ساتھ جون میں مذاکرات کی تاریخ اور جگہ پر اتفاق کر لیا ہے۔