39برطانوی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی
ماسکو‘ کیف : روسی حکومت نے 39 برطانوی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوہری جنگ کبھی شروع نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی یہ کبھی جیتی جا سکتی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے (این پی ٹی) کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے لیے مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کو امید ہے کہ یہ کانفرنس دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جوہری عدم پھیلائو کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن کو بھیجی گئی مالی امداد کے سلسلے میں500 ملین یورو کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔