نیوکلیئر مذاکرات چند ہفتوں میں بحال ہوں گے: ایران

   

تہران : ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے نیوکلیئرمذاکرات کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ہر ملاقات کے لیے ہم آہنگی اور ایجنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ویانا نیوکلیئر مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئرمعاہدہ پر ازسرنو گفتگو کے 6 ادوار ہوچکے ہیں۔