نیوکلیئر مسائل کے حل کیلئے عالمی ایٹمی ایجنسی سے مصالحت ہو گئی :ایران

   

تہران : ایران نے کہا ہے کہ عالمی نیوکلیئر توانائی ایجنسی کے ساتھ لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا ہے۔خبر کے مطابق، ایران کے نیوکلیئر چیف محمد اسلامی نے کہا ہے کہ نیوکلیئر مسائل کے حل کے لیے ایٹمی ایجنسی سے اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ جون کے آخر تک لائحہ عمل پر اتفاق ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق سوالات کی دستاویزات دینے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی نیوکلیئر توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت کے لیے گزشتہ رات ایران پہنچے تھے۔