نیوکلیئر معاہدے کی پاسداری کے بغیرکوئی نیا سمجھوتہ نہیں، ایران کا ردعمل

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 24 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے لیے یہ واضح ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ایران پر ہے‘ایران نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیڈروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک حالیہ بیان کو رد کرتے ہوئے ان ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’بغیر سوچے سمجھے امریکہ کے بے بنیاد دعووں کو دہرا رہے ہیں۔‘یوروپی ممالک کے لیڈروں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں عائد کی جا سکتی۔ ان حملوں سے سعودی عرب کی تیل کی نصف پیداوار متاثر ہوئی تھی۔تاہم تینوں ممالک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے۔14 ستمبر کو کئے گئے حملے میں 18 ڈرون اور سات کروز میزائل استعمال کیے گئے تھے۔