تہران : ایران نے اقوام متحدہ نیوکلیئر واچ ڈاگ سے کہا ہے کہ وہ اُس کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق غیر ضروری تفصیلات شائع نہ کریں ۔ ایران کے نیوکلیئر شعبہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل اٹامک اینرجی ایجنسی سے کہا کہ کوئی بھی ایسی چیز شائع کرنے سے گریز کریں جس سے عالمی برادری میں الجھن پیدا ہوتی ہو ۔