نیوکلیئر پلانٹ کے علاقے سے فوج نہیں ہٹے گی: روس

   

ماسکو: روس نے جنوبی یوکرین میں زاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے کو مکمل طور پر غیر فوجی بنانے کی اپیل کو مسترد کر دی ہے ۔ بی بی سی نے ایک روسی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس اقدام سے پلانٹ مزید کمزور ہو جائے گا۔ یہ اپیل یوروپ کے سب سے بڑے نیوکلیائی پلانٹ کے مقام پر سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے کیونکہ روس اور یوکرین دونوں نے ایک دوسرے پر علاقے میں گولہ باری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ بی بی سی نے بتایا ہے کہ مارچ سے ہی روس کے کنٹرول میں آئے اس پلانٹ یوکرینی کارکن چلا رہے ہیں۔ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد روسی فوجیوں کی طرف سے قبضے میں لئے جانے والے اولین مقامات میں سے یہ ایک علاقہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترک رہنما رجب طیب ارودغان کے ساتھ کیف میں ملاقات کے بعد یہ انتباہ جاری کیا۔